اہم ترین خبریںپاکستان

نجف:آیت اللہ بشیر نجفی سے علامہ شہنشاہ نقوی کی ملاقات

شیعیت نیوز: نجف اشرف میں  آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے معروف پاکستانی عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دونوں شخصیات نے بین الاقوامی امور سمیت پاکستان کی سیاسی اور مذہبی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر پاکستان سے آئے زائرین نے بھی علامہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور زیارت کے آداب پہ مفصل گفتگو سے استفادہ حاصل کیا

آیت اللہ بشیر حسین نجفی کا کہنا تھاکہ  زیارت کے بعد آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی

اگر آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی آگئی ہے تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے

 اگر آپ سے لوگ سوال کریں کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں تو مثبت تبدیلی آگئی ہے، پہلے آپ ایسے نہیں تھے ،اب تبدیل ہو کر آئیں ہیں۔آپ کو کس نے بدلا؟ تو آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا
جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا ۔جس نے حر علیہ السلام کو جنت کے باغوں میں پہنچا دیا مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button