اہم ترین خبریںپاکستان

 کسی اسلامی ملک نے اسرائیل سے سیاسی اور تجارتی تعلقات ختم نہیں کئے، علامہ محمد امین شہیدی

فلسطینیوں کی زبانی جمع خرچ کے علاوہ کوئی مدد نہیں کی

شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی  نے نجی ٹی وی ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا میں جتنی بھی اسلامی ممالک ہیں انہوں نے فلسطینیوں کی زبانی جمع خرچ کے علاوہ کوئی مدد نہیں کی

عرب لیگ اور اسلامی ممالک نے جیسا کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

  اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو بھی ہونا ہے فلسطینیوں نے خود کرنا ہے اگر فلسطنیوں نے اسلامی ممالک کی طرف مدد کی امید سے دیکھا تو فلسطین کاز اسی دن وقعت کھو جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: غزہ سے چلاس تک عالمی سامراجی طاقتیں گھناونی سازش میں ملوث ہیں:علامہ محمد امین شہیدی

انہوں نے مزید کہا کہ  7 اکتوبر سے اب تک حماس نے جتنے امورانجام دئیے ان کا سیاسی اور عسکری ونگ بھی طوفان الاقصیٰ سے لاعلم تھا۔

 کسی اسلامی ملک نے اسرائیل سے سیاسی ،سفارتی تجارتی تعلقات ختم نہیں کئے۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ فلسطین کا ایک بچہ بھی دو ریاستی حل کیلئے تیار نہیں وہ قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button