اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی: علامہ جواد حیدر زیدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

فائرنگ کا واقعہ جعفر طیار سوسائٹی امامیہ مسجد کے قریب پیش آیا

 شیعیت نیوز: شہر قائد میں پھرتے دندناتے  نامعلوم افراد نے ملیر میں معروف ذاکر اہلبیت علامہ سید جواد حیدر زیدی کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملیر سٹی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے58 سالہ علامہ سید جواد حیدر زیدی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: وقفہ کے بعد دوبارہ فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ ، سیکورٹی ادارے سرجوڑ کر بیٹھ گئے

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جعفر طیار سوسائٹی امامیہ مسجد کے قریب پیش آیا۔

جس میں زخمی ہونے والے 58 سالہ سید جواد حیدر زیدی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جواد حیدر کی ران پر گولی لگی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button