پاکستان

کوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین کا ورکرز کنونشن ، الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کاعزم

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ (زرغون ٹاون) علمدار روڑ کی جانب سے عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
جس کے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری سیاسیات  اسد نقوی عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی مرکزی سیکرٹری تنظیم جناب علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جناب صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تھے
ورکرز کنونشن میں معززین علاقہ علمائے کرام اور تنظیمی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر  اسد نقوی و ملک اقرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آئندہ انتخابات میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے
مجلس وحدت مسلمین باکردار محب وطن اور صالح نمائندوں کے ذریعے قوم کی خدمت کا عزم رکھتی ہے۔
۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و تعلیمات کی روشنی میں عملی جدوجہد کر رہے ہیں
قائد شہید نے ہمیں تین حیثیتوں سے جدوجہد کا درس دیا مسلمان شیعہ اور پاکستانی ہم وطن عزیز پاکستان کے باوفا بیٹے ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے اس ملک کے عزت و وقار کی حفاظت کی
صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
۔کنونشن سے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین نے ہمیشہ اپنی قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین پر اعتماد کیا ہے
ان شاءاللہ تعالیٰ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر قومی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف تحریک سے لے کر متنازعہ تکفیری بل اور متنازعہ نصاب تعلیم تک ہم نے قوم کی ہر محاذ پر بھرپور نمائندگی کی ہے۔
نیز اس موقع پر خواتین ونگ سے خواہر رقیہ صاحبہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ و ارکین کابینہ نے بھی خطاب کیا۔
اس پروقار ورکرز کنونشن میں برادران و خواہران نے کثرت سے شرکت کی اور کامیاب ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button