نومنتخب صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر کی علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات
شیعیت نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
جے ایس او کے وفد میں سابق مرکزی صدر و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او برادر سید راشد حسین نقوی، سابق صوبائی آرگنائزر جی بی حسین رضا، ڈویژنل صدر پشاور علی رضا، تحسین اقبال اور سید حشمت شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کا آزادی فلسطین مارچ، کوہاٹ کی فضاءمردہ باد امریکا نا منظور اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھی
علامہ سید ساجد علی نقوی نے نو منتخب مرکزی صدر کو مبارکباد دی، ان کی استقامت کیلئے دعا کی اور سابق مرکزی صدر کی تنظیم کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا، جے ایس او پاکستان کے وفد نے مختلف تنظیمی امور و ملکی حالات پر رہنمائی حاصل کی۔







