اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین کی حمایت فلسطین تحریک جاری، ملتان اور کوہاٹ میں مارچ کا اعلان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملتان اور کوہاٹ میں مارچ کی قیادت کریں گے

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 8اکتوبر سے حمایت فلسطین تحریک کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں امدادی کیمپس اور حمایت فلسطین مارچ اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور کراچی اسلام آباد میں مارچ اور کانفرنسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ملتان میں 10دسمبر اور اس سے قبل کوہاٹ میں 3دسمبرکو عظیم الشان حمایت فلسطین مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملتان اور کوہاٹ میں مارچ کی قیادت کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:3 دسمبر کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پر آزادی فلسطین مارچ کے عنوان سے بڑا اجتماع منعقدہو گا،علامہ جہانزیب جعفری

شہداء کا خون امریکی اور صہیونی سامراج کے وجود کو نیست و نابود کردے گا۔

اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے جو امریکہ پر منحصر ہے طوفان الاقصیٰ سے مشرق وسطیٰ میں نئے مرحلہ کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button