اہم ترین خبریںپاکستان

3 دسمبر کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پر آزادی فلسطین مارچ کے عنوان سے بڑا اجتماع منعقدہو گا،علامہ جہانزیب جعفری

انہوں نے صوبائی وفد کے ہمراہ ابراہیم زئی، بابر میلہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں عمائدین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 3 دسمبر کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پر آزادی فلسطین مارچ کے عنوان سے بڑا اجتماع کیا جائے گا، جس میں کوہاٹ ہنگو اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین شرکت کرینگے، اجتماع میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا (ع)کی پاکیزہ سیرت و کردار نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کچہ پکہ قومی مرکز میں علماء اور عمائدین کے بڑے جرگے سے خطاب میں کہا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں، یہ راستہ ہمارے مولا علی علیہ السلام نے ہمیں بتایا، آج دنیائے انسانیت کے مظلوم ترین انسان ہم سے اپنے حق میں آواز اٹھانے کا تقاضا کر رہے ہیں، ہمارا گھروں سے نہ نکلنا اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند نہ کرنا حق سے رو گرادنی ہے۔ 3 دسمبر کوہاٹ کا تاریخی اجتماع مظلومین فلسطین سے بھر پور یکجہتی کا غماز ہو گا،نہتے فلسطینی عوام کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنا ہم سب پر فرض ہے۔انہوں نے صوبائی وفد کے ہمراہ ابراہیم زئی، بابر میلہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button