اہم ترین خبریںپاکستان

طوفان الاقصیٰ نے گریٹر اسرائیل کا منحوس خواب دفن کردیا، علامہ احمد اقبال رضوی

جنگ بندی میں توسیع اسرائیل کی کھلی ناکامی ہے

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں نے 50روز تک غزہ اور فلسطینی مزاحمت کاروں کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی مگر اس کی اپنی ہیبت ختم ہوکر رہ گئی ہے۔

اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے جو امریکہ پر منحصر ہے۔

پوری دنیا میں امریکہ کے خلاف دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے طوفان الاقصیٰ سے مشرق وسطیٰ میں نئے مرحلہ کا آغاز ہوا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ  پوری دنیا کے مزاحمت کاروں میں نئی بنیاد فراہم ہوئی ہے۔

طوفان الاقصیٰ اور فلسطینیوں کے پاکیزہ خون نے گریٹر اسرائیل کا خواب دفن کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان الاقصی اب رکنے والا نہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای کا بسیج فورس سے خطاب

صہیونی ریاست نئے مشرق وسطیٰ کے نام پر فلسطین کے دو ٹکرے کرنا چاہتا تھا جسے مظلوموں کے خون نے چکنا چور کردیا ہے۔

جنگ بندی میں توسیع اسرائیل کی کھلی ناکامی ہے۔

شہداء کا خون امریکی اور صہیونی سامراج کے وجود کو نیست و نابود کردے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button