اہم ترین خبریںایران

طوفان الاقصی اب رکنے والا نہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای کا بسیج فورس سے خطاب

طوفان الاقصیٰ سے امریکہ کی بھی عزت خاک میں ملی

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  پورے ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بسیج بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح کی گرانبہا یادگار ہے۔

آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے خلاف جو وحشیانہ کارروائیاں انجام دی ہیں

وہ نہ صرف اس غاصب حکومت بلکہ امریکہ کی بھی عزت خاک مل جانےکاباعث بنی ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ غاصبوں کے اس اقدام نے یورپ کے جانے پہچانے ملکوں بلکہ مغربی تہذیب و تمدن کی آبرو بھی خاک میں ملادی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مغربی تہذیب و تمدن، وہی تمدن ہے کہ جب فاسفورس بموں سے پانچ ہزار بچوں کا قتل عام کیا جاتا ہے

تو ایک مغربی ملک کہتا ہے کہ اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے۔ کیا یہ وحشیانہ اقدام ، اپنا دفاع ہے؟

کیا مغربی تمدن یہی ہے ، اس مسئلے میں مغربی تہذیب، ذلیل و رسوا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان الاقصیٰ نے مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسیوں کو چکنا چور کردیا،آیت اللہ خامنہ ای

آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ طوفان الاقصی آپریشن کو روکا نہیں جا سکتا اور جو صورت حال پیدا ہوئی ہے وہ خدا کی مدد و نصرت سے باقی نہیں رہے گی-

آپ نے فلسطین کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاست کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ

بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایران کا یہ کہنا ہے کہ یہودیوں اور صیہونیوں کو سمندر میں بہا دینا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم نےکبھی بھی یہ نہیں کہا ہے اورہم کسی کو بھی سمندر میں بہانے کے قائل نہیں ہیں۔

آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمارا کہنا یہ ہے کہ فلسطین کے بارے میں وہاں کے عوام فیصلہ کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے آخر میں فرمایا کہ مغربی ایشیا کےحالات بدل رہے ہیں

لیکن امریکا کے حق میں نہیں بلکہ استقامتی تحریک کے حق میں اور استقامتی محاذ حالات کو اپنے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button