پاکستان کی اہم خبریں

پاکستانیوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حمایت فلسطین پہ قومی کرکٹر کو جرمانہ معاف

سوشل میڈیا صارفین سمیت مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے اس واقعہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی

شیعیت نیوز: میچ کے دوران فلسطین کی حمایت کرنے پر قومی کرکٹر اعظم خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

 نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بیٹ پر اعظم خان نے فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگایا تھا جس پر پی سی بی نے اعظم خان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اعظم خان نے لاہور بلوز کے خلاف میچ میں بیٹ پر اسٹیکر لگایا ہوا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپ آئی سی سی قوانین کے تحت ہو رہا ہےاس لیے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی حمایت قومی کرکٹر اعظم خان کا جرم بن گیا

کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ امپائر کے منع کرنے کے باوجود اعظم خان نے اسٹیکر اتارنے سے انکار کیا۔

اعظم خان کو آئندہ میچ کے لیے بھی وارننگ دی گئی۔ بیٹر نے اگر فلسطین کے حق میں دوبارہ اسٹیکر لگایا تو معطل کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے اس واقعہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی تو جرمانہ کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button