اہم ترین خبریںایران

ایرانی بحریہ کی طاقت سے دنیا حیرت زدہ ہے ،آیت اللہ خامنہ ای

شیعیت نیوز:رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ایرانی بحریہ کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب کے ابتدائی برسوں میں علاقائی سمندر سے باہر بحریہ کی موجودگی ناقابل تصور تھی

لیکن اب ایرانی بحریہ پوری طاقت اور اقتدار کے ساتھ پوری دنیا کا چکر لگاتی ہے اور سربلندی کے ساتھ وطن لوٹتی ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب یہ سوچا بھی نہیں جاتا تھا کہ ہماری بحریہ بحیرۂ خضر میں اپنی موجودگی درج کرا سکتی ہے

لیکن آج بحیرۂ خضر کے ساحلوں پر ڈسٹرائر بنائے جا رہے ہیں اور وہیں سے انہیں پانی میں اتار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:ایرانی بحریہ کی بالادستی نے بیرونی بحری بیڑوں کے اہداف کو چلینج سے دوچار کردیا ہے

انہوں نے بحریہ کی گنجائشوں اور توانائيوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں کو پہلے سے زیادہ بہتر بنائے جانے پر زور دیا

اور کہا کہ بحریہ کی ایک صلاحیت جو جوانوں کے اندر امید و نشاط پیدا کر سکتی ہے، اس فورس کے کارخانوں اور توانائيوں کے معائنے کے مقصد سے ملک کی پیشرفت کے لیے کام کرنے والوں کے ٹورز بلانا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ کوشش کی جانی چاہیے کہ بحریہ بھرپور طریقے سے ایک اسٹریٹیجک فورس بن جائے۔

انہوں  نے کہا کہ بحریہ ان پالیسیوں کے نفاذ میں مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بحریہ کے کمانڈر نے آبی حدود میں اثر و رسوخ کا دائرہ بڑھانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کا سہارا لیے جانے کو، نظام کی طاقت کے عناصر کو مضبوط بنانے میں اس فورس کی دو کلیدی پالیسیوں میں شمار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button