ایران

ایرانی بحریہ کی بالادستی نے بیرونی بحری بیڑوں کے اہداف کو چلینج سے دوچار کردیا ہے

شیعیت نیوز: ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام نے آئندہ دنوں میں بحری فورس میں جدید ترین جنگی جہازوں اور وسائل کی شمولیت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران بیرونی بحری بیڑوں کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے جانے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس علاقے میں طاقت کا توازن بگاڑنا چاہتے ہیں لیکن ہماری بحریہ کی بالادستی نے ان کے اہداف و مفادات کو چیلنج سے دوچار کردیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے جو بنیاد رکھی تھی وہ آج استقامتی محاذ کی شکل میں جلوہ گر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی مجاہدت اور دس ہزار سے زیادہ تجارتی اور تیل بردار بحری جہازوں کوتحفظ فراہم کئے جانے کے نتیجے میں آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی تیل کی برآمدات اور ضروری سامانوں کی درآمدات کا سلسلہ کبھی بھی منقطع نہیں ہوا اور دشمن کو فوجی جارحیت کے ساتھ تجارتی جنگ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور داعش کی 7 مشترکہ خصوصیات، صیہونیت دہشت گردی سے زیادہ ہے، الازہر آبزرویٹری

ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کی قاتل ، غاصب، سفاک ، درندہ صفت اور وحشی صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہیں جو میدان جنگ میں مقابلے میں ناتوان ہے اور بے رحمی کے ساتھ فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام کرتی ہے۔

انھوں نے ایرانی قوم کو مخاطب کرکے کہا کہ آج ایران کی فوج کی بحریہ میں آپ کے فرزندوں نے سمندری دفاع کے میدان میں متعدد اسٹریٹیجک ابہمات کو دور کردیا ہے ، دشمن کی دھمکیوں، سازشوں اور پابندیوں کو ناکام بنادیا اور دنیا کی اقوام کے ساتھ روابط کی تقویت اور ہمہ گیر توسیع کے راستے پر گامزن ہیں۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ مغربی ایشیا میں ہمارے ملک کی جیو پولیٹیکل پوزیشن کے پیش نظر سمندری شعبے میں دفاعی اور انسدادی توانائي کی تقویت کافی اہمیت رکھتی ہے جس میں صرف سمندری جںگ کی صلاحیت ہی شامل نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی تجارت کا کنٹرول، بحری ذخائر تک دستری اور کنٹرول ، نیز سمندری اقتصادی توانائی سے بہرہ مندی بھی شامل ہے ۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے غیر علاقائی بحری بیڑوں کی سرگرمیوں کی نگرانی سے ثابت ہوا ہے کہ وہ اس خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنا چاہتے ہیں لیکن ہماری سمندری فورس کی بالادستی نے ان کے اہداف میں رکاوٹ پیدا کردی اور ان کے مفادات کو چلینج سے دوچار کردیا۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ دنیا میں امریکہ کی اجارہ داری ختم ہورہی ہے اور کثیر قطبی نظام وجود میں آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button