اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کا تمام فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدی رہا کرنے کا اعلان

حماس چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے گا

 شیعیت نیوز: حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کردے تو ہم بھی پکڑے گئے تمام اسرائیلیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حماد نے کہا کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کردیا جائے تو حماس بھی تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ ہونے والی چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے گا۔

اسرائیل میں جیل حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 39 فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے، اس سے قبل حماس نے عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 13 یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے تمام فلسطینی قیدی خواتین اور 19 سال سے کم عمر کے افراد ہیں جبکہ حماس کی جانب سے رہا کیے گئے یرغمالیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی عوام کو ایک اور کامیابی مبارک

مشرقی یروشلم میں اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال کی تقریبات میں ہجوم کو خاموش کروادیا گیا۔

رہائی پانے والوں میں سب سے ممتاز 37 سالہ فلسطینی اسرا جابیس تھیں، جنہیں 2015 میں ایک چیک پوائنٹ پر اپنی گاڑی میں گیس سلنڈر دھماکا کرنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس واقعے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا تھا۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں ہجوم نے جشن منایا اور معاہدے میں حماس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button