دنیا

بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کردیئے

شیعیت نیوز: اسپین کے اہم شہر بارسلونا کے مئیر نے غزہ میں مستقل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اناتولی نیوز نے کہا ہے کہ یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا کے مئیر ایڈا کولاو نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بے گناہ سویلین پر حملوں کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات معطل کرنے کا مقصد غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیلجئم اور اسپین کے حکمرانوں کی فلسطین کی حمایت،صہیونی وزارت خارجہ سیخ پا

یاد رہے کہ بارسلونا کا یہ اقدام پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معطل کئے جاچکے ہیں۔ رواں سال فروری میں شہر کے مئیر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بارسلونا کی شہری حکومت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں مستقل اور پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ اور اسرائیلی استعمار ہے جس سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کی چیئرمین نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسند صیہونیوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کا تشدد بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈرلاین نے یورپی کونسل کے چیئرمین شارل میشل اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور پڑوسی عربوں کو اس بات کی تسلی ملنی چاہیے کہ جبری نقل مکانی پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button