اہم ترین خبریںمشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

مٹھائی بانٹنا منع ہے: اسرائیل کی رہا کردہ فلسطینی قیدیوں سے سخت شرائط

قیدیوں کے گھر والوں کو کسی بھی قسم کی خوشی کے اظہار کرنے، جیسے مٹھائی تقسیم کرنے، یا جشن منانے، سے باز رہنے کا حکم دیا گیا

شیعت نیوز: حالیہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیلی قیدخانوں سے رہا کردہ کئی فلسطینی قیدیوں کے خانوادوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ان پر سخت شرائط عائد کی گئی ییں۔

 

فلسطینی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ مغربی پٹی سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے اہل خانہ سے اسرائیل کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ رہا شدہ قیدیوں کو صحافیوں سے گفتگو کرنے سے روکا جائے۔ اس کے علاوہ، قیدیوں کے گھروں میں کسی بھی قسم کے اجتماع سے بھی روکا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: عارضی جنگ بندی کے بعد نفسیاتی جنگ جاری،اسرائیل کی دھمکیاں

 

سوشل میڈیا صارفین نے اسرائیل کی جانب سے عائد تیسری شرط پر اظہار تعجب کیا، جس میں قیدیوں کے گھر والوں کو کسی بھی قسم کی خوشی کے اظہار کرنے، جیسے مٹھائی تقسیم کرنے، یا جشن منانے، سے باز رہنے کا حکم دیا گیا۔

 

اسرائیل کی جانب سے ان شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں 70,000 شیکل (19,000 امریکی ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

 

یاد رہے کہ ان قیدیوں میں اکثریت بے گناہ بچوں اور خواتین کی ہے، جو جھوٹے مقدموں میں اسرائیلی جیلوں  سزا کاٹ رہے تھے۔ ان فلسطینی بچوں اور نوجوانوں پر اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کرنے کی کوشش کرنے، ان پر پتھر مارنے، یا ان کو قتل کرنے جیسے جھوٹے مقدمے درج کیے گئے، اور انہیں فوجی عدالتوں میں جھوٹے مقدموں میں پیش کیا جاتا رہا، جس کے سبب انہیں کئی کئی سالوں تک کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button