عارضی جنگ بندی فلسطینیوں کی جیت، صہیونیوں کی سنگین غلطی
ہم ایک بار پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں

شیعیت نیوز: چار دن کی عارضی جنگ بندی میں اسرائیلیوں کے جرائم اور زمینی حملوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ پیش قدمی میں رکاوٹ ہوگی ۔
میڈیا اور بعض حکام کا کہنا ہے کہ مزید صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں توسیع نیتن یاہو کی کابینہ کے لیے دوبارہ جنگ میں واپسی میں مشکل ہوگی ۔
حماس کو تازہ دم ہونے کےلئے بہترین فرصت ملی ہے ۔
نیتن یاہو اور صیہونی حکومت اچھی طرح جانتے ہیں کہ جنگ بندی سے بہت سے فوجیوں کی واپسی تو ہوجائے مگر انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں ملے گی۔
حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے اور غزہ کے عوام کو شمال سے نکلنے پر مجبور کرنے میں ناکامی پر وہ خود جنگ بندی پہ مجبور ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل خلاف ورزی کرسکتا ہے، فسلطینی عوام غیر یقینی صورتحال کا شکار
صیہونی حکومت کی کابینہ کے تمام وزراء نے سوائے یہودی پاور پارٹی نےعارضی جنگ بندی کے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔
صیہونی حکومت کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ میں بہت پریشان ہوں ۔
ہم ایک بار پھر باہمی تقسیم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایک بار پھر ہم سے حقیقت چھپا رہے ہیں اور ایک بار پھر ہمیں نظر انداز کر رہے ہیں ہم ایک بار پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔