اہم ترین خبریںیمن

یمن سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندرگاہ پر واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے بند ہونے تک یمن کے حملے جاری رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات میں ہونے والے حملے ہماری مسلح افواج نے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے یمنی فوج نے اسرائیلی کشتی کو بھی قبضے میں لیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک فلسطین پر حملے بند نہ ہوجائیں کشتی کو چھوڑنے کے لئے مذاکرات نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کا وقت معلوم نہیں، حماس رہنماؤں کی تلاش اولین ترجیح ہے، ڈینیل ہاگری

دوسری جانب یمن کی نیول فورسز نے ایک بیان کے ذریعے ایک بار پھر اسرائیلی بحری جہازوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یمن کی نیول فورسز کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی اہداف اور بحری جہازوں کو اس وقت تک نشانہ بنائیں گے جب تک دشمن، غزہ میں اپنی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ظلم و ستم سے دستبردار نہیں ہو جاتا۔

اس بیان میں ایک بار پھر اس بات کی یاددہانی کروائی گئی ہے کہ ہر اس بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا جو اسرائیلی پرچم کا حامل یا اسرائیلی کمپنی کی ملکیت یا اس میں کسی صیہونی کا شئیر ہوا۔

ہم بحیرہ احمر سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو مطلع کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی بحری جہازوں سے دور رہے اور اپنے شناختی نظام کو بند نہ کرے۔

یمن کی بحری فوج نے کہا کہ ہم اسرائیلی بحری جہازوں کے ذریعے ٹریڈ کرنے والی تمام کمپنیوں اور تاجروں کو وارننگ دے رہے ہیں۔

نیز ہم ہر اُس سپاہی کو نشانہ بنائیں گے جو صیہونی بحری جہازوں کی حفاظت پر مامور ہوا چاہے اُس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button