اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطینیوں کے پاکیزہ خون نے امت مسلمہ کو کفار کے خلاف متحد کردیا ،علامہ محمد امین شہیدی

امت کا دل فلسطینیوں کیلئے دھڑکتا  ہے

 شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ  او آئی سی اور عرب لیگ نے جس  بے حمیتی کا مظاہرہ کیا ہے  انسانی عقل دنگ رہ گئی ہے۔ عرب دنیا میں انتہا کی بے چینی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے پاکیزہ خون نے شیعہ سنی عرب عجم  کی تفریق ختم کردی ہے۔

آج سب یکجا ہوچکے ہیں اور امت مسلمہ کو مظلومین کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنے پر متفق کردیا ہے ۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد مسلم حکمران عیاں ہوچکے ہں اور امت بیدار ہوچکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: غزہ میں کل جنگ بندی کا امکان ہے ،حماس نے عندیہ دے دیا

مسلم حکمران اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں بات کرتے ہیں اور امت کا دل فلسطینیوں کیلئے دھڑکتا  ہے۔

 حماس کے حملہ سے  اسرائیلی طاقت کو پاش پاش کیا اور اسرائیل کے اسلامی ممالک کےشمولیت پروگرام کو بھی ناکام بنایا ۔

اس معرکہ کے بعد امریکہ برطانیہ اور یورپ نے اسرائیل  کا ساتھ دیا اور ثابت ہوا کہ یہ اسلام اور کفر کی جنگ  ہے مگر مسلم حکمرانوں نے نفاق کا مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button