لاہور میں اتوار کو سب سے بڑا حمایت فلسطین مارچ ہوگا،علامہ احمد اقبال رضوی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 26نومبر کو لاہور عظیم الشان حمایت فلسطین مارچ ہوگا۔
مارچ میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے لاہور اور مضافات میں علمائے کرام انجمنوں،ماتمی سنگتوں اور تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے تمام مذہبی جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل حماس کی دی ہوئی شرائط پہ جنگ بندی پہ مجبور ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں کل جنگ بندی کا امکان ہے ،حماس نے عندیہ دے دیا
ڈیڑھ ماہ کی جنگ میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے لیکن شہداء کے پاکیزہ خون نے امت مسلمہ کو متحد کردیا اور مسلم حکمرانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کی خون کے آخری قطرے تک حمایت جاری رکھیں گے۔
لاہور میں سب سے بڑا حمایت فلسطین مارچ ہوگا ۔
تاریخ ساز مارچ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور ہم سرزمین پاکستان سے یہ پیغام دیں گے فلسطینی تنہا نہیں ۔
ہر پاکستانی کا دل فسلطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔







