اہم ترین خبریںپاکستان

آرمی چیف خطاب کے دوران تکفیری سربراہ کے ساتھ کیوں بٹھایا گیا؟ علامہ امین شہیدی کا اہم انکشاف

تمام علمائے کرام  کاسہ لیسی  میں مصروف تھے

 شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں  آرمی چیف  جنرل عاصم منیر سے علمائے کرام کی ملاقات کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں

انکا کہنا تھا کہ  یہ ایک کنٹرولڈ اجلاس تھا میں نے چھ بار بات کرنے کیلئے بٹن دبایا لیکن مجھے اجازت نہیں دی گئی۔

                                      انہوں  نے کہا کہ  تمام علمائے کرام  کاسہ لیسی  میں مصروف تھے ،یہ منافقت کی ایک شکل ہے علماء کاسہ لیسی میں بہت ماہر ہوچکے ہیں۔

 سوشل میڈیا صارفین  سوال اٹھارہے ہیں کہ  کالعدم تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی کی موجودگی  شیعہ علماء نے  اجلاس کا بائیکاٹ  کیوں نہیں کیا ؟ جواب  میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ

یہ بھی پڑھیں:مسلم حکمرانوں کی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں: علامہ محمد امین شہیدی

انہیں معلوم ہونا چاہئے یہ ایک کنٹرولڈ اجلاس تھا یہاں وہاں بات بھی وہی  کرسکتے تھے  جو اجلاس کی انتطامیہ چاہتی تھی۔

وہاں پہنچ کر  سب ایک طاقت کے آگے بے بس ہوتے ہیں ہم یہ مطالبہ پہلے بھی کئی بار میٹنگز میں کر چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button