اہم ترین خبریںپاکستان
مسلم حکمرانوں کی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں: علامہ محمد امین شہیدی
یہ وقت مزاحمتی قوتوں اور امت مسلمہ کا امتحان بھی ہے

شیعیت نیوز: امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اسلام ٹائمز کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ جن اسلامی اور بالخصوص عرب اسلامی ممالک کی معاشی وابستیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں انہوں نے اپنے سفیروں کو بھی اسرائیل سے نہیں بلوایا۔
اسرائیل کو تیل کی فراہمی بھی بند کی ایسے عالم میں اسلامی ممالک نے توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ جنگ اسرائیل اور عالم اسلام کے مابین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی مخالفت کیوں کی؟سینیٹ نے صدر ِپاکستان سے استعفیٰ مانگ لیا
مسلمان حکمران اس جنگ کا حصہ نہیں بنے لیکن اسرائیل کے ساتھ ان کی ہمدردیاں ضرور شامل ہیں۔
یہ وقت مزاحمتی قوتوں اور امت مسلمہ کا امتحان بھی ہے۔
فسلطینی عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ خون کے آخری قطرے تک کھڑے ہیں اور مقابلہ کریں گے۔