اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کا جنگ بندی کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ

بن سلمان نے کہا ہے دو ریاستی حل ہی مسئلہ کا حل ہے

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین  اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی متوقع جنگ بندی کے بعد  اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سعودیہ ولی عہد نے مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ ہم مسئلہ فلسطین کا حل وہی چاہتے ہیں جو اقوام متحدہ چاہتی ہے۔

فلسطین اور اسرائیل دو الگ الگ ریاستوں کا قیام مسئلہ کا حل قرار دیتے ہوئے بن سلمان نے کہا ہے دو ریاستی حل ہی مسئلہ کا حل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مسلم حکمرانوں کی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں: علامہ محمد امین شہیدی

سعودی ولی عہد نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع امن عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہت کی پوزیشن مستقل اور مستحکم ہے۔ دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی فیصلوں کے نفاذ کے علاوہ فلسطین میں سلامتی اور استحکام حاصل کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button