اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

CTDکی کاروائیاں تکفیری وہابی ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی پنجاب میں مختلف کارروائیوں میں تکفیری وہابی ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ دہشتگردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 248 آپریشن کئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ جواد نقوی کے عمران خان پر سنگین الزامات،سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن اور ساہیوال میں کی گئی۔ بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

دہشت گردوں سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button