اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ جواد نقوی کے عمران خان پر سنگین الزامات،سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے خطبہ جمعہ میں اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پڑوسی ملک ایران میں جاکر پاکستان کے خلاف بیان دئیے۔

شیعت نیوز:تحریک بیداری امت کے سربراہ علامہ جواد نقوی متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پہ توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

انہوں نے خطبہ جمعہ میں اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پڑوسی ملک ایران میں جاکر پاکستان کے خلاف بیان دئیے۔

اس بددیانتی پہ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا عمران خان کی حکومت جادو ٹونے سے آئی تھی۔جب موجودہ آرمی چیف ایک حساس ادارے کے سربراہ تھے تو ان کے عمران خان سے تعلقات بشریٰ بی بی کی کرپشن بتانے پر خراب ہوگئے تھے اور انہیں عہدہ سے دست بردار ہونا پڑا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کی عمارت میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

علامہ جواد نقوی کے چئیرمین تحریک انصاف پہ سنگین الزامات کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ

سید جواد نقوی بھی کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آچکے ہیں  ان کو کیوں سیاست میں آنے اور بے وجہ ذلالت خریدنے کا شوق چڑھ گیا ہے؟

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ انجینئر مرزا کے بعد سید جواد نقوی ایک کے بعد ایک وفادار مولوی، عمران خان کے خلاف پلاٹ کیا جارہا ہے۔

اس کا فائدہ کیا ہوگا؟ جو لوگ ان مولویوں کی پہلے تھوڑی بہت عزت کرلیتے تھے وہ بھی دور ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button