ایران

جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کو شکست ہوگی، محسن رضائی

شیعیت نیوز: ایران کی اعلی اقتصادی کونسل کے سیکریٹری اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے المیادین ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ صیہونی حکومت جنگ غزہ میں شکست کھائے گی۔

ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے محسن رضائی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ آئندہ زیادہ بڑا کردار ادا کرے گا اورجنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست یقینی ہے۔

محسن رضائی نے کہا صیہونی حکومت غزہ میں جتنا اندر جائے گی اتنا ہی دلدل میں دھنستی چلی جائے گی۔

انھوں نے کہا صیہونی حکومت غزہ کی سڑکوں پر آسکتی لیکن اس کو غیر مرئی استقامت کا سامنا ہے۔

ایران کی اعلی اقتصادی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ یہ جنگ بن یامن نیتن یاہو کے سقوط کا باعث بنے گی اور آئندہ برسوں میں ہم صیہونی حکومت کے گرنے کا مشاہدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں حماس کی کارروائی کا علم نہیں تھا لیکن سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنان ، عراق اور یمن کے استقامتی گروہ بھی حماس کے ساتھ ہیں کہا کہ حماس صرف غزہ میں نہیں ہے ، اس کے مراکز غرب اردن اور فلسطین سے باہر بھی ہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں جنگ غزہ کے خلاف نئے محاذ کھلیں گے اور اگر غزہ کی صورت حال مزید خراب ہوئی تو مسلم نوجوانوں کے ردعمل کو نہیں روکا جاسکے گا۔

انھوں نے کہا کہ حالات بدتر ہونے کی صورت میں یمن سے 5 لاکھ جنگجو فلسطین پہنچ سکتے ہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ اتوار کو یمنیوں کے ذریعے جہاز روکے جانے کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ وہ اسرائیلی حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنگ غزہ در اصل علاقے کو کنٹرول میں لینے کی جنگ ہے اور امریکہ یہاں سے مشرقی ایشیا کا راستہ کھولنا چاہتا ہے۔

محسن رضائی نے آخر میں کہا کہ دو ریاستی راہ حل شکست کھا چکی ہے اور اسلامی ملکوں کی نشست مستقبل میں تعاون کا راستہ ہموار کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button