ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد.
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی "مولانا احمد اقبال رضوی” کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان آمد اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان "برادر حسن عارف” سے ملاقات کی۔
26 نومبر کو لاہور میں ہونے والے "آزادی فلسطین مارچ” پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر مجلس وحدت کے وفد میں مولا ظہیر الحسن کربلائی، سید اسد عباس نقوی سمیت دیگر راہنما شامل تھے
یاد رہے 26 نومبر کو مجلس وحدت لاہور میں عظیم الشان مارچ کرنے جا رہی ہے
اس مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شیعہ طلباء کی ملک گیر تنظیم آئی ایس او پاکستان کے دفتر میں مجلس وحدت کا وفد علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں آیا اور اہم امور پر گفت و شنید کی گئی
اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ بھی موجود تھی








