مجلس وحدت مسلمین کا "سب سے بڑا حمایت فلسطین مارچ” اتوار کو لاہور میں ہوگا
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ کے بعد 26نومبر کو لاہور میں سب سے بڑا حمایت فلسطین مارچ اتوار کو ہوگا۔
مارچ میں ہزاروں افرادکی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے دعوتی اور تشہیراتی مہم جاری ہے۔
پنجاب اور ضلع لاہور کے عہدیداران نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئمہ جمعہ اور ماتمی سنگتوں کے سالار اور مومنین سے ملاقاتیں کی ہیں
اور مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=655021
لاہور میں عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں تاریخی فلسطین مارچ ہوگا
مسلمانوں کی حمایت کرنا ہم مسلمان کا شریعی وظیفہ ہے۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔







