اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسلم حکمرانوں کا کردار میر جعفر میر صادق والا ہے،امیر جماعت اسلامی کا غزہ مارچ سےخطاب

 شیعت نیوز: لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس پل پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام "لاہور غزہ مارچ”  ہوا۔

 بھیکے وال موڑ سے مارچ کے شرکاء امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں پنڈال میں پہنچے جبکہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکنان کا ایک بڑا قافلہ علامہ سید جواد نقوی کی قیادت میں کلمہ چوک سے براستہ مسلم ٹاون، کینال روڈ سے ہوتا ہوا پنڈال میں پہنچا۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق، علامہ سید جواد نقوی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر جماعت لاہور ضیاالدین انصاری، امیر العظیم  نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا ہے کہ اسرائیل درندوں سے زیادہ خطرناک ہے، اسرائیل کی پشت پناہی پر پانی کی طرح پیسہ بہایا جا رہا ہے، یہ پیسہ سب ضائع ہو گیا جب طوفان القصی شروع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم جنگ بندی چاہتے ہیں، فلسطینی بچی نے کسی چاکلیٹ کی فرمائش نہیں کی بلکہ شہادت مانگی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قبرستان غزہ میں نہیں قبرستان راولپنڈی، اسلام آباد میں موجود ہیں، غزہ کے مجاہدوں کا راستہ ہمارا راستہ ہے۔

غزہ کی شہادتوں کا راستہ ہمارا راستہ ہے۔طوفان اقصیٰ حق و باطل کا معرکہ ہے، اس کے بعد دنیا ظالم اور مظلوم کے درمیان تقسیم ہو چکی ہے۔ جو مظلوم کے ساتھ ہے وہی زندہ ہیں باقیوں کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654949

خانہ کعبہ و مسجد نبوی کے بعد بیت المقدس مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے، اسے اسرائیل جیسی باطل شیطانی ریاست کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا

لاہور کی تاریخ کے عظیم ترین غزہ مارچ پر سب پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ اسرائیل تک پیغام ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمان تنہا نہیں ہیں۔

وہ دن دور نہیں جب غزہ کے رستے کھلیں گے اور عوامی لشکر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوں گے، پاکستانی عوام کی قیادت میں خود کروں گا

اقوام متحدہ کی قرار دادیں ناکام ہیں، مسلم دنیا کے مسائل تب تک حل نہیں ہو سکتے جب تک مسلم حکمران مل کر جہاد کا رستہ اختیار نہیں کرتے

او آئی سی کا اجلاس محض مسلمان عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی ایک کوشش تھی، او آئی سی نے انتہائی بودی قرار داد پیش کی، آج مسلم حکمرانوں کا کردار میر جعفر اور میر صادق کا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button