مسلم حکمران امریکی خوف کی وجہ سے فلسطین پر خاموش ہیں،سراج الحق

شیعت نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین پر مسلمان حکمرانوں نے جس بے حسی کا ثبوت دیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔
غزہ پر بمباری کو 43 روز گزر گئے، اسرائیلی افواج نے چار ہزار بچے شہید کر دیئے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران امریکی خوف کی وجہ سے فلسطین پر خاموش ہیں۔
غزہ پر پاکستانی حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی خاموشی کے زمرے میں آتا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جماعت اسلامی فلسطین کے لیے بھرپور آواز اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ہم آج لاہور میں تاریخی اور فقید المثال غزہ مارچ کا انعقاد کریں گے، لاہور غزہ مارچ اہل فلسطین کے لیے پیغام ہو گا۔پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ لاہور غزہ مارچ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو جگانے کے لیے ہے۔
اہلیان لاہور سے اپیل ہے کہ فیملیز سمیت غزہ مارچ میں شرکت کریں۔