اہم ترین خبریںپاکستان

ظالم اسرائیل کی محبت میں فلسطینیوں کےخلاف آواز اٹھانے والی پاکستانی انیلا علی آخر کون ہے؟؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود پاکستان میں انیلہ علی کو زمینہ سازی کی اجازت دینا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

شیعیت نیوز:ان دنوں مغربی ممالک کے عوام بغیر کسی مذہبی تفریق کےبڑے پیمانے پر اسرائیلی حملوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں افراد پر مشتمل ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ایسے میں اسرائیل کی طرف سے بھی اپنی حمایت میں ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں کچھ نام نہاد مسلمان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ریلی گزشتہ روز امریکہ میں ہوئی، جس میں انیلہ علی نامی خاتون نے تقریر کی، جس کا انٹرنیٹ پر ان دنوں کافی شہرہ ہے۔ انیلہ علی تقریر میں اپنا تعارف خود کو یہودیوں کی مسلمان پاکستانی دوست کہہ کر کراتی ہے۔ اس کی تقریر کا ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین پوچھتے پائے جا رہے ہیں کہ یہ خاتون آخر ہے کون؟ ذرائع کے مطابق انیلہ علی کی پیدائش پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی تھی۔

انیلا علی کی ویب سائٹ پر موجود اس کی پروفائل میں بتایا گیا ہے کہ اس کی پرورش ایک پبلک سروس سے وابستہ فیملی میں ہوئی۔ اس کا پردادا کشمیر کا وزیراعظم رہا، اور اس کی دادی مسلم لیگ کی سیکرٹری رہی۔ وہ اسلام اور خواتین کے حقوق پر کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہے۔ انیلہ علی کی ویب سائٹ کے مطابق اس کا والد ایک صحافی اور سفارتکار تھا، جس نے پاکستان کی پہلی نیوز ایجنسی قائم کی اور درجنوں کتابیں تصنیف کیں۔ اس کی والدہ ایک ٹیچر تھیں۔ انیلہ علی واشنگٹن میں مقیم ہے اور ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزائے موت دینے کی تیاری ،بہن علیمہ خان کا سنگین انکشاف

انیلہ علی وفود کے ہمراہ اسرائیل کے متعدد دورے بھی کر چکی ہے اور وہ اس صہیونی ریاست کی حامی ہے۔ اس کے ایک حالیہ دورہ اسرائیل کا بھی انٹرنیٹ پر کافی چرچا ہے، جو گزشتہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران ہوا۔ اس دورے میں ایک پاکستانی یہودی بھی اس وفد کا حصہ تھا اور وہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل گیا تھا۔ اس پاکستانی یہودی کو پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی خصوصی اجازت تحریک انصاف کے دور حکومت میں دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ انیلہ علی پاکستان کے بھی متعدد دورے کر چکی ہیں اور یہاں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوشاں رہی ہیں۔ انیلہ علی نے پاکستان میں علماو مشائخ سے متعدد ملاقاتیں کیں، لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کی آڑ میں انیلہ علی نے مسیحی، ہندو اور مسلم رہنماوں کی متعدد میٹنگز بھی کر چکی ہیں۔ وہ پاکستان میں اسرائیل کے خصوصی مشن پر آ چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود پاکستان میں انیلہ علی کو زمینہ سازی کی اجازت دینا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ اب فلسطین مخالف مظاہروں میں شرکت کرکے انیلہ علی اپنی رہی سہی شناخت بھی ظاہر کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button