دنیا

امریکن نیشنل بک ایوارڈز جیتنے والے اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج

شیعیت نیوز: امریکن نیشنل بک ایوارڈز 2023 جیتنے والوں کی تقریب میں تمام فائنلسٹ اسٹیج پر آئے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کے لوگوں کی حمایت کی۔

گارڈین نے خبر دی ہے کہ 2023 کے امریکن نیشنل بک ایوارڈز کے فاتحین کے اعلان کے بعد 25 فائنلسٹ مصنفین میں سے 20 اسٹیج پر آئے اور اجتماعی بیان دے کر تقریب کو ایک صیہونیت مخالف تقریب میں تبدیل کردیا۔

اس سال کے نیشنل بک ایوارڈز کے فائنلسٹوں میں سے بیشتر نے جمعرات کو نیویارک میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور اسپانسرز کے برخلاف ایک اجتماعی بیان جاری کرکے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ، القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانے والے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی

فائنلسٹ بلال نے کہا کہ ہم غزہ پر مسلسل بمباری کی مخالفت کرتے ہیں اور فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہود دشمنی، فلسطینی مخالف جذبات اور اسلامو فوبیا کے یکساں مخالف ہیں اور ہم ہر طرف سے انسانی وقار کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ مزید خونریزی خطے میں پائیدار امن میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔

بک سبسکرپشن سروس ’’بک آف دی منتھ‘‘ کے اسپانسر نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کی لیکن اس تقریب کی حمایت کرتے ہیں”۔

واضح رہے کہ نیشنل بک ایوارڈز نے اپنے 74 ویں سال کو امریکہ میں سب سے باوقار ادبی ایوارڈ کے طور پر منایا اور اس سال کے فاتحین کا انتخاب 1931 کتابوں کے عنوانات میں سے کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button