مقبوضہ فلسطین

غزہ، القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانے والے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانے والے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی۔

القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو حملے کے بعد کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور ساتھ غزہ لے آئے تھے۔

گذشتہ دنوں القسام بریگیڈز نے 19 سالہ یرغمالی اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی تھی، جو غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں ماری گئی تھی اور اب عسکری ونگ نے اسرائیلی بمباری کے خوف سے مرنے والے بزرگ یرغمالی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں یرغمالی کو زیر علاج اسٹریچر پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم وہ بعد میں چل بسا تھا۔

اس حوالے سے القسام بریگیڈز کے مطابق بزرگ اسرائیلی یرغمالی آريہ زالمن زدمنویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، متوفی یرغمالی غزہ پٹی پر مسلسل بمباری کے باعث خوف و ہراس کا شکار ہوگیا تھا۔

القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ متوفی یرغمالی کو حراست ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو کا اعتراف

دوسری جانب غزہ کے الشفا اسپتال کے ایک بڑے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اسپتال سے شہیدوں کے جنازے چوری کرلئے ہیں۔

ارنا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال کے جل جانے والوں کے علاج کے سیکشن کے انچارج نے ایک انٹرویو میں الشفا اسپتال کے بحرانی حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے اسپتال سے شہیدوں کے جنازے بھی چوری کرلئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اسپتال کا انٹرنیٹ اور بجلی پانی بدستور کٹا ہوا ہے اور ہمیں جو کھانا مل رہا ہے وہ اسپتال میں موجود چالیس فیصد لوگوں تک بھی نہیں پہنچ پاتا۔

انھوں نے کہا کہ اسپتال کے حالات بہت بحرانی ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن کرنا ممکن نہیں ہے۔

الشفا اسپتال کے اس ڈاکٹر نے کہا کہ صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج بچے معدے کے شدید انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اسپتال کے آئی سی یو میں بہت سے مریض وینٹیلیٹر پر تھے ، وہ شہید ہوگئے۔

الشفا اسپتال کے اس ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال کا زیادہ حصہ صیہونی بمباریوں میں تباہ ہوچکا ہے، ٹینک اب بھی اسپتال کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں اور اسپتال کے اندر جو چلتا نظرآتا ہے اس کو اسرائیلی فوجی شہید کردیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button