اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف کی علماء سے ملاقات کی اندرونی کہانی،سپہ سالار کا بڑا اعلان

 شیعت نیوز: آرمی چیف حافظ جنرل عاصم منیر سے شیعہ سنی علمائے کرام سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

سپہ سالار نے بڑا اعلان کردیا۔علمائے کرام کا خیر مقدم۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی ملاقات میں بین المسالک ہم آہنگی اور علمائے کرام کے پیغام پاکستان فتویٰ کو قابل تحسین قرار دیاگیا۔

آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی گفتگو کا محور دو موضاعات تھے۔

خطاب کے آغاز میں سوشل میڈیا سے نوجوانوں کے ذہنی انتشار کی کوششیں کو  نشاہدی کی گئی اور اس کی روک تھام کیلئے منبر اور محراب کے کلیدی کردار پہ زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے موضوع میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا ء تھا۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654807
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا ہے کہ اگرافغانستان سے کالعدم تنظیموں سمیت پاکستان دشمن عناصر نے دوبارہ محاذ آرائی کی کوشش کی تو ہم 100سال تک بھی جنگ لڑنے کو تیار ہیں

لیکن پاکستان پہ کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

علمائے کرام منبر اور محراب سے عوام میں پاکستان دشمنوں کے خلاف شعور و آگاہی میں ہمارا ساتھ دیں۔

آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ان میں افغانی ملوث تھے۔

گزشتہ دنوں میانوالی ائیربیس حملہ میں بھی افغانی پائے گئے ہیں۔ پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہم نے غیر قانونی طور پہ مقیم افغانیوں کا پاکستان سے فوری انخلا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button