سابق شہنشاہ ایران محمد رضا پہلوی کا خاندان بھی اسرائیل کی حمایت پر سڑکوں پر نکل آیا
شہنشاہ ایران کی پوتی اور رضا پہلوی کی بیٹی نور پہلوی نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نشر کی ہیں
شیعیت نیوز: سابق شہنشاہ ایران محمد رضا پہلوی کا خاندان بھی نہتے فلسطینی مسلمانوں کے مقابل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں غاصب اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے جاری مظالم کی حمایت میں ایک بہت بڑا عوا می اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف اقوام اور مذاہب کے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
ان مظاہرین میں سابق ایرانی شہنشاہ محمد رضا پہلوی کے خاندان کے افراد کو بھی اسرائیلی پرچم تھامے اور اسرائیل کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ، شہنشاہ ایران کی پوتی اور رضا پہلوی کی بیٹی نور پہلوی نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نشر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کے دسترخوان پر پڑی صہیونیوں کی جھوٹی ہڈیاں چوسنےوالی انیلا علی پاکستانیوں کی ترجمان نہیں
واضح رہے کہ جہاں ان دنوں نہتے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی بربریت کےخلاف دنیا بھر کے غیرت مند عوام بلاتفریق مذہب ومسلک رنگ ونسل صدائےاحتجاج بلند کررہے ہیں تو دوسری جانب فلسطینی مظلوم مسلمان عوام کے مقابل اسرائیل کے حامی بھی میدان میں اتر آئے ہیں اور غزہ میں گذشتہ ایک ماہ سے جاری اسرائیلی جنایت کاریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے کےبعد بھی اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے، 10 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی معصوم بچوں ، خواتین ، بزرگوں اور جوانوں کے بہیمانہ قتل عام کے باوجود حماس کے مجاہدین نے ہار نہیں مانی ہے اور اسرائیل کا روزانہ کی بنیاد پر اربوں ڈالر کا مالی اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان بھی ناقابل فراموش ہے ۔