لبنان

جنوبی لبنان اور شام پر صیہونی دہشت گرد حکومت کے جارحانہ حملے

شیعیت نیوز: عرب میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں لبنان اور شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے تسلسل کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق عرب میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں لبنان اور شام کی سرزمین پر صیہونی دہشت گرد حکومت کے جارحانہ حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ایک جنگی طیارے نے لبنان کے جنوب میں واقع قصبے ’’مرکبا‘‘ کے مضافات میں ایک پوزیشن پر میزائل داغا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ذمہ داری ادا کرنی ہوگی

دمشق میں المیادین کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ جارحیت پسندوں کے توپ خانے نے مغربی درعا کے اطراف کو 3 گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے مادی نقصان ہوا۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں ریزرو فوجیوں نے قابض صیہونی فوج سے عسکری اور مالی مدد کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے غیر انسانی مظالم پر خاموش مسلم حکمران اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

لبنان کی اسلامی مزاحمت، جو غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے ہی سرحدی خطوط پر مختلف مقامات پر قابض صیہونی فوج کے ساتھ تصادم میں داخل ہوچکی ہے، گذشتہ ہفتوں کے دوران اس نے صیہونی ٹھکانوں اور فوجیوں پر اپنے کامیاب حملوں کی درجنوں ویڈیو فائلیں شائع کی ہیں۔

حزب اللہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے ساتھ ہی اس نے کئی واقعات میں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف ’’برکان‘‘ میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button