سعودی عرب

موجودہ صورتِ حال نے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، سعودی کابینہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی کابینہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال نے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے خلیج تعاون کونسل کی مشترکہ سیکیورٹی یک جہتی کا معیار بلند کرنے کی تائید کی ہے۔

سعودی کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیج سمیت پوری دنیا مختلف قسم کے چیلنجوں اور خطرات سے گزر رہی ہے۔

سعودی کابینہ کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں جی سی سی ممالک کے درمیان یک جہتی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

سعودی کابنیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق او آئی سی کے اہداف کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اسرائیل سے محبت ، کھلم کھلا آیت ِ قرآنی اور حکم ربانی کا انکار اور توہین

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر مِرجانا سپولیجارِک کو کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

یہ بات ایک فون کال کے دوران ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں تازہ ترین پیشرفت اور خطے میں فوجی کشیدگی کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

فیصل بن فرحان نے شہریوں اور ہسپتالوں پر اسرائیلی افواج کے حملوں کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسرائیل کے ایسے حالیہ حملوں میں الشفاء میڈیکل ہسپتال پر حملہ شامل ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے ضروری امداد اور طبی سامان پہنچانے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو فوری طور پر محفوظ بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے قافلوں کے فوری داخلے کو سہولت فراہم کی جانی چاہیے تاکہ وہاں کے شہریوں کو درپیش مصائب کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button