اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ کا مقبوضہ فلسطین کے حساس مراکز پر بیلسٹک میزائلوں سے حملوں

شیعیت نیوز: انصاراللہ یمن نے منگل کی رات ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطین کے حساس مراکز پر بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی تصدیق کردی ہے۔

انصاراللہ یمن نے منگل کی رات اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ایلات کے علاقے میں اسرائيلی دشمن کے کئی حساس مراکز پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلات کے علاقے ’’ام الرشاش‘‘ میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

انصاراللہ یمن نے بتایا ہے اس نے 24 گھنٹے قبل اسرائیلی اہداف پر ڈرون حملے بھی کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے نکال باہرکیا جائے، انسیہ خزعلی

انصاراللہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ اب بحیرہ احمر یا دوسرے علاقوں میں اسرائیلی جہازوں پر حملے سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انصاراللہ یمن نے آخر میں کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں غزہ میں ہمارے بھائیوں پر جارحیت بند ہونے تک نہیں رکیں گی ۔

انصاراللہ یمن کا یہ بیان جاری ہونے کے ساتھ ہی صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے کئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بھی منگل کی رات مقبوضہ فلسطین پر انصاراللہ یمن کے میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

صیہونیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایئر ڈیفنس نے ’’دریای العقبہ‘‘ کے علاقے سے داغا جانے والا ایک میزآئل مارگرایا ہے۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل تھا جو حوثیوں نے یمن سے داغا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button