ایران

صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے نکال باہرکیا جائے، انسیہ خزعلی

شیعیت نیوز: خواتین اورخاندان کے امور میں صدر ایران کی مشیر انسیہ خزعلی نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے نکال باہرکیا جائے۔

خاندان اور خواتین کے امور میں صدر ایران کی مشیر انسیہ خزعلی نے ’’صوت المراۃ فی طوفان الاقصی‘‘ نامی وبینار سے خطاب میں جو تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی نے منعقدہ کیا، کہا ہے کہ اس وقت غزہ میں وحشیانہ ترین تشدد ہورہا ہے، یہاں تک کہ خواتین اور بچوں کے لئے کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں بچی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عورتیں اور بچے کسی بھی محاذ کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں، لہذا ان کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنائی جائے۔

صدر ایران کی مشیر برائے امور خواتین و خاندان انسیہ خزعلی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صاحب ایمان و استقامت خواتین اور بچےغاصب صیہونی حکومت کے لئے اہم خطرہ شمار ہوتے ہیں اس لئے اس حکومت کا نظریہ ہے کہ ان بچوں کو مومن ماؤں کی آغوش میں تربیت پانے اور بڑا ہونے کا اجازت نہیں دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی غزہ کی پٹی کے ایک ایک میٹر پر حملہ کرکے اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں، جنرل نقدی

انسیہ خزعلی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت گھروں، اسکولوں ، اسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بمباری کرنے پر مصر ہے۔ شیر خوار بچوں کی کمزور ہڈیاں اس مسلسل تشدد کو کیسے برداشت کرسکتی ہیں ؟

خاندان اور خواتین کے امور میں صدر ایران کی مشیر نے کہا کہ کسی بچے کو کھانے اور پینے سے کیسے روکا جاسکتاہے ؟ اور اس سے یہ کیسے کہا جاسکتا ہے کہ تاریکی میں رہے ؟ جبکہ ٹینکوں کی گولہ باری اور جنگی طیاروں کی بمباری نہ صرف یہ کہ اس کو سونے نہیں دیتی بلکہ اس کو سلامتی سے بھی محروم کردیتی ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے صیہونی حکومت کو نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رفح پاس کو کھولا جائے اور اس حیاتی اہمیت کی سرحدی گزرگاہ کے کھلے رہنے کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی امن فوج تعینات کی جائے۔

صدر ایران کی مشیر برائے امور خواتین و خاندان، انسیہ خزعلی نے اسی کے ساتھ غزہ کے بچوں، شیرخواروں اور ماؤں کی جان بچانے کے لئے فوری طور پر طبی امداد کی ترسیل اور فلسطینی عوام کے حق استقامت کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

محترمہ انسیہ خزعلی نے کہا کہ فوری جنگی بندی، ملبے کے نیچے دبے لوگوں کی مدد اور بے گھر ہونے والے مظلوم فلسطینی عوام کی جبری مہاجرت کی روک تھام ہمارے دوسرے مطالبات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button