دنیا

ایک طویل عرصے سے ہم نے مسئلہ فلسطین امریکہ پر چھوڑ دیا ہے، جوزپ بورل

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بورل نے مسئلہ فلسطین امریکہ پر چھوڑنے کی وجہ سے یورپی ممالک پر تنقید کی۔

انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے یورپی ممالک کو بیشتر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیلات کا اظہار برسلز میں صحافیوں سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر جوزپ بورل نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے غائب ہیں۔ ہم نے مسئلہ فلسطین امریکہ کے سپرد کر دیا تھا لیکن اب یورپی ممالک کو زیادہ سرگرم ہونا پڑے گا۔ کیونکہ اگر اس مسئلے کا کوئی حل پیدا نہ ہوا تو یہ غم و غصہ نسل در نسل پھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جرائم پر خاموشی عالمی برادری کے منہ پر بدنما داغ ہے، جامعۃ الازھر

اپنے بیان کے ایک اور حصے میں یورپی خارجہ پالیسی کے اہلکار نے ایک ایسے روڈ میپ کی وضاحت کی جس پر عملدرآمد غزہ میں دیرپا قیام امن کے منصوبے کے لئے ضروری ہے۔

جوزپ بورل نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے کی 6 شرائط ہونی چاہئیں۔

1. کسی وجہ سے بھی غزہ سے فلسطینی باشندوں کو جبری مہاجرت پر آمادہ نہ کیا جائے۔

2. اس منصوبے میں عرب ممالک بھی شامل ہوں۔ عرب ممالک تعمیر نو کے لئے صرف پیسے ہی خرچ نہ کریں بلکہ اس میں اُن کا عزم بھی شامل ہو۔

3. غزہ کی سرزمین میں کمی نہیں ہونی چاہئے۔

4. اس منصوبے کی تکمیل میں فلسطینی اتھارٹی شامل ہو۔

5. مسئلہ فلسطین کے اس حل میں یورپی ممالک کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہو۔

6. حماس کا خاتمہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button