مشرق وسطی

صیہونی جرائم پر خاموشی عالمی برادری کے منہ پر بدنما داغ ہے، جامعۃ الازھر

شیعیت نیوز: مصر کے علمی مرکز جامعۃ الازھر نے ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم پر اسرائیل کے سربراہان کے خلاف مقدمہ چلائے۔

جامعۃ الازھر کے بیان میں دنیا کے حریت پسندوں، بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کے ہسپتالوں کا محاصرہ ختم کروانے کے لئے فوری عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا جو لوگ صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرتے ہیں یا اِن پر خاموش رہتے ہیں وہ سب اسرائیل کے اِن مجرمانہ و وحشیانہ اقدامات میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی انسانیت اور بین الاقوامی معاشرے کے ماتھے پر ایک کلنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کے فوجی وسائل برآمد کئے، بریگیڈیئر سید مہدی فرحی

دوسری جانب اردن کی پارلیمنٹ نے غزہ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں قانونی کمیٹی کو ضروری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد الصفدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کے احتساب کے لیے ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے قانونی کمیٹی سے کہا کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے شکایت درج کرانے کا فریم ورک تیار کرے اور مسلم و عرب ممالک کے پارلیمانی اداروں کو اس سے آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے 38 روز گزر چکے ہیں۔ آج بھی غزہ کے نہتے عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم جاری ہیں۔ غزہ میں قائم حکومت کے انفارمیشن آفس کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 11180 افراد شہید وہ چکے ہیں جن میں 4609 بچے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button