اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری ٹولہ ملکی سالمیت کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

وہ سرزمین سندھ، جو پُرامن حسینی عزاداروں سے بھرا ہوا ہے، اس کے شھر خیرپور میں سرعام کفر کے فتوے لگائے، یہ قابل قبول نہیں

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی ایس یو سی خیرپور میرس کی جانب سے منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔ بعد ازاں حمایت مظلومین ریلی میں بھی شرکت کی اور پریس کلب خیرپور میرس پر اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی پُرامن فضا کو تکفیری ٹولہ خراب کرنے کی گھناونی سازش میں مصروف ہے، ہم نے ہمیشہ انتظامیہ اور اداروں کو متوجہ کیا ہے کہ تکفیری ٹولہ، جو ملک کی سالمیت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے، وہ سرزمین سندھ، جو پُرامن حسینی عزاداروں سے بھرا ہوا ہے، اس کے شھر خیرپور میں سرعام کفر کے فتوے لگائے، یہ قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کا حکومت سے ملکی سطح پر امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ہم نے اس ملک میں ہزاروں جنازے اٹھا کر بھی اتحاد و وحدت کا درس دیا، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اس ملک کے اندر اتحاد و وحدت کی علامت ہیں، لہذا ہر وہ عمل جو انسانیت کے لیے ناسور بن جائے، اس کو ختم کیا جائے تکفیری ٹولہ اسانیت کے لیے ناسور ہے، ہم انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس سلسلے میں ہمارے ذمہ داروں کے ساتھ تعاون بھی کیا ہے، اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر۔

متعلقہ مضامین

Back to top button