اہم ترین خبریںپاکستان

پارہ چنار کے لوگوں پر ڈھائے گئے مظالم فلسطین کے مظالم سے کم نظر نہیں آتے،علامہ شیخ ولایت جعفری

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ اور دیگر بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ہم سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ہم حکومت وقت، عدالت اعظمیٰ اور آرمی چیف سے مطالبہ کریں کہ پارہ چنار کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے

شیعیت نیوز :مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے پارہ چنار میں جاری تنازعہ کو حل کرنے اور جلد از جلد جنگ بندی کرکے محصور علاقوں میں پھنسے افراد کو ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان لا الہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اور قائداعظم محمد علی جناح نے تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی کی اجازت دی۔ مگر پارہ چنار میں مظلوم شیعہ پاکستانی عوام کے ساتھ گزشتہ 75 سال سے جو ہو رہا ہے، وہ جناح کے خواب سے منحرف ہے۔ پارہ چنار کے لوگوں پر ڈھائے گئے مظالم فلسطین کے مظالم سے کم نظر نہیں آتے۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پارہ چنار محاصرے میں ہے۔ صورتحال کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب بعض اداروں کی ایما اور سائے میں ہو رہا ہے۔

پارہ چنار میں بھی غزہ کی طرح خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء ختم ہو رہی ہے۔ جبکہ چاروں اطراف سے تکفیری عناصر پارہ چنار کو گھیرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ مظلوم پاکستانی عوام کے خلاف افغانستان کی سرزمین بھی استعمال ہو رہی ہے۔ افغانستان اور پاکستان میں موجود تکفیری چاروں اطراف سے نہتے عوام پر بھاری مزائیلوں سے گولہ باری اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر رہے ہیں۔ جسے ہم ملکی سالمیت کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ریاستی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ہمیں اب تک 28بے گناہ شیعہ جوانوں کی شہادت کی اطلاع بھی ملی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے چھٹیاں گزارنے کے لئے پارہ چنار آنے والے افراد کو بھی تکفیری عناصر نے شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بےغیرتی کی انتہا، کراچی کی ٹاپ ریٹڈ یونیورسٹی میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد جمع کرنا جرم بن گیا

کافی افراد محصور ہیں اور بیرون ملک واپس نہیں لوٹ سکتے۔ جس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ اور دیگر بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ہم سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ہم حکومت وقت، عدالت اعظمیٰ اور آرمی چیف سے مطالبہ کریں کہ پارہ چنار کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ تکفیری عناصر کی جانب سے بند راستوں کو فی الفور کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، لہٰذا شہریوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے افغانستان سے آئے ہوئے دہشتگردوں اور پاکستان میں چھپے تکفیریوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے پارہ چنار میں جلد از جلد جنگ بندی اور مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button