اہم ترین خبریںمشرق وسطی

عرب اسلامی ممالک نے اسرائیل سے تجارتی بائیکاٹ کی قرار داد مسترد کردی

شیعت نیوز:او آئی سی اجلاس سے قبل عرب اسلامی ممالک کا اجلاس عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے ہوا ۔اجلاس میں اسرائیل سے تجارتی فضائی بائیکاٹ کی تجاویز پیش کی گئیں۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کے منصوبے ختم کیجئے جائیں گے۔

عرب ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو بند کیا جائے گا

تیل کی بندش کی مشترکہ دھمکی دی جائے گی

 اسرائیل کے ساتھ سویلین پروازوں کی معطلی اور اسرائیل کی ہر قسم کی پروازوں کیلئے فضائی بندش کی جائےگی

اور تمام مطالبات کو فوری جنگ بندی سے مشروط کرنا شامل تھا

سعودی عرب،مراکش،متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قرار داد کو مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654284

سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب صدر محمد سلمان نے اجلاس کے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ پر جنگ کو مسترد کرتے ہیں اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،

ہم یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی امداد کی اجازت دی جائے، غزہ کی ناخوشگوار صورتحال پر مربوط اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button