اہم ترین خبریںلبنان

طوفان الاقصیٰ تاریخی معرکہ،امریکی اور اسرائیلی تلوار پر شہیدوں کا خون کامیاب ہوگا، سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم شہداء کے موقع پر اپنے خطاب میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

استقامتی محاذ کو ہر میدان میں کامیابی مل رہی ہے اور اگر آج لبنان اور فلسطین میں استقامتی محاذ کی طاقت ہے تو وہ  یقینی طور پر ایران کے دلیر اور بہادر حکمرانوں کے منطقی موقف اور شہید قاسم سلیمانی کی عظیم قربانی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ٹھوس موقف پر قائم ہے اور اگر استقامتی محاذ کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل پر حملہ ہوتا ہے تو امریکہ ایران پر اس کا الزام عائد کر کے ایران کر دھمکی دیتا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن جاری ہے اور استقامتی محاذ نے دشمن کے مختلف ٹھکانوں پر حملہ کیا اور دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور استقامتی محاذ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آج آپ کے بھائی اور بیٹے بلا خوف و خطر فرنٹ لائن پر جاکر دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں اور وہ شہادت پسندانہ کارروائیاں نجام دے رہے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے مجاہدین کتنے بہادر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  لبنان کے محاذ پر استقامتی محاذ کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور استقامتی محاذ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حملہ آور ڈرون کا استعمال کیا گیا اور وہ 200 سے 500 کلو تک دھماکہ خیز مواد صیہونیوں پر گراتے ہیں اور اسرائیل نہیں بتا رہا کہ اسے اب تک کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654281

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ان جرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ بڑے جرائم اسرائیل کی وحشیانہ انتقامی فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔

 طوفان الاقصی مقاومت کی تاریخ کا سب بڑا معرکہ ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے جس تلوار سے خطے کے لوگوں کا خون بہایا ہے اس پر شہیدوں کا لہو غالب آئے گا۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت میں شہداء کا خاص مقام ہے۔ ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہماری زندگیوں میں سکون، شرافت اور آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء اللہ، انبیاء، آسمانی کتابوں اور قیامت پر ایمان رکھتے تھے اور اپنے دوست اور دشمن کو شناخت کرنے میں پوری بصیرت رکھتے تھے۔ انہوں نے بروقت اور درست اقدام کیا۔ شہداء اس وقت اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں جب لوگ غفلت کی نیند میں سوئے ہوتے ہیں۔

فلسطینیوں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی یہ دوسری تقریر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button