غزہ ہسپتال میں آکسیجن میں کمی کے باعث 39 بچےدم توڑ گئے

شیعیت نیوز: فلسطینی وزیر صحت کے مطابق غزہ کے الشفاء ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آکسیجن کی کمی کے باعث 39 بچے دم توڑ گئے
وزارتِ صحت نے عالمی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے ادارات سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیلی قابض حکومت پر دباؤ ڈال کر جنگ ذدہ غزہ کی پٹی میں آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بنائیں ۔
غزہ کے سرکاری ہسپتالوں کو ان کی آکسیجن کی ضروریات فراہم کرنے کے لیے آکسیجن اسٹیشن کی فوری ضرورت ہے۔
اطلاعات ہیں کہ غزہ کے سرکاری ہسپتالوں میں دائمی امراض اور دیگر طبّی حالات کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے بہت سے آلات بطورِ خاص آکسیجن کی شدید قلت ہے۔
ایندھن ختم ہونے جانے کی وجہ سے اسپتال کے جنرنیٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے شعبہ سرجری اور ایم آر آئی کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654277
بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اسپتال میں آکسیجن کی پیداوار کا نظام بھی معطل ہوگيا ہے اور آئی سی یو کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے علاقے میں ایندھن اور غذائی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
تمامتر عالمی اپیلوں کے باوجود امریکہ اور صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی اور لازمی انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت کو تیار نہیں۔