ملت تشیع کا احتجاج رنگ لے آیا !فرقہ عشق ڈرامہ کا متنازعہ حصہ حزف ،قانونی کارروائی کا حکم

09 نومبر, 2023 07:56

شیعیت نیوز: ملت تشیع کا احتجاج رنگ لے آیا !فرقہ عشق ڈرامہ کا متنازعہ حصہ حزف کردیا گیا

متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی

عدالت نے پروڈیوسر اور ایکٹرز پر اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیا ہے  پٹشن زیر دفعہ 22 اے  ممتاز وکیل میاں خاور وکیل نے دائر کی تھی۔

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں خاور علی  نے ڈرامہ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درخواست ارسال کی تھی  جس میں قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا  تھا

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں خاور علی  نے شیعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت پہ مبنی متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق کے خلاف قانونی کارروائی کے نتائج برآمد ہورہے ہیں

یہ کسی ایک مسلک کا نہیں پاکستان کے تمام مسالک کا معاملہ  تھا

انہوں نے مزید کہا یہ توہین عزاداری ہی نہیں توہین شعار اہلبیت ہے۔

ہمارا مطالبہ تھا کہ متنازعہ مناظر کو حزف کردیا جائے اور ملت تشیع سے معافی مانگی جائے

ہمارے پہلے مطالبہ پر عمل کرلیا گیا ہے ڈرامہ سے متنازعہ مناظر حزف کردئیے گئے ہیں اور پروموسے بھی ایسے مناظر کو ہٹا دیا گیا ہے

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں خاور علی کا کہنا ہے  جب تک ڈرامہ پر مکمل پابندی نہیں لگائی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا

ہم ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

ڈرامہ پہ پابندی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب کو بھی درخواست ارسال

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف موضوعات پہ ڈرامے بنائے جاتے ہیں مگر حساس ترین معاملہ پہ فرقہ واریت پہ مبنی ڈرامہ نے مخصوص مسلک کے افراد کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ڈرامہ پہ پابندی عائد کریں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دیں۔

7:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top