دنیا

ناروے: اوسلو ریلوے اسٹیشن میں فلسطین کی حمایت میں انوکھا مظاہرہ

شیعیت نیوز: ناروے کے عوام اوسلو ریلوے اسٹیشن میں نے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر بالکل الگ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا۔

ناروے کے شہریوں نے اوسلو میں کفن پہن کر اور ریلوے اسٹیشن کی زمین پر لیٹ کر اُن دس ہزار فلسطینیوں کی یاد منائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جو غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت ميں شہید ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اس بارے میں وائرل ہونے والی تصاویر کو صارفین نے بہت پسند کیا۔ ان مظاہرین نے کفن پر اب بس جنگ بندی، جیسے نعرے لکھے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عام شہریوں کا جاری قتل عام بند کرائیں۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے غزہ کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وہاں کی بحرانی صورت حال کو وحشتناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام دھماکوں کی آوازیں سن کر اور جارحانہ حملوں کی زد میں اپنی زندگي بسر کر رہے ہیں اور نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں نصف سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ شہید و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صورت حال یونہی جاری رہنے کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکروں نے روزنامہ اسرائیل ہیوم کی ویب سائٹ پر شدید سائبر حملے کئے

دوسری جانب یونان اور آیرلینڈ میں فلسطین کے حامیوں نےغزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطین کے نہتے عوام کے قتل عام کے خلاف اجتماع کیا۔

غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف اس وقت عالمی سطح پر وسیع مظاہرے ہو رہے ہیں – یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرکے غزہ میں صیہونی حکومت کے جاری مظالم کے خلاف نعرے لگائے-

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر، قاتل اسرائیل مردہ باد، امریکہ علاقے سے نکل جاو، فلسطین کو آزاد کیا جائے، امریکہ اور یورپ اسرائیل کے جنگی جرم میں شریک ہیں، جیسے نعرے تحریر تھے۔

مظاہرین نے اسی طرح ایتھنز میں صیہونی حکومت کا سفارتخانہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا – ایتھنز کے عوام نے گذشتہ روز بھی اس شہر کے اہم مرکزی میدان میں جمع ہوکر وہاں سے صیہونی حکومت کےسفارتخانے تک مارچ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر لکھا تھا اسرائیل کو ہتھیار نہ دو ، اور شانون کو نسل کشی سے دور رکھو۔

اسی دوران بیلفاسٹ (شمالی آئرلینڈ) میں بھی فلسطین کے حامیوں نے امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی مکمل حمایت میں وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں کی مذمت کی۔

مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے، صیہونی حکومت کے خلاف پابندیاں لگانے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button