دنیا

ہیکروں نے روزنامہ اسرائیل ہیوم کی ویب سائٹ پر شدید سائبر حملے کئے

شیعیت نیوز: سوڈان کے گمنام ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں صہیونی اخبار روزنامہ اسرائیل ہیوم کی ویب سائٹ کو سائبر حملے کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی سما نے خبر دی ہے کہ ’’گمنام سوڈان‘‘ کے نام سے مشہور گروپ کے ہیکرز نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صہیونی اخبار روزنامہ اسرائیل ہیوم کی سرکاری ویب سائٹ کو نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر دستیاب کردیا۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی حکومت کے سرکاری میڈیا نے بھی خبر دی ہے کہ تل ابیب کے باسکٹ بال کلب ’’مکابی‘‘ کی ویب سائٹ کو ہیک کر کے اس پر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصویر منتشر کردی گئی ہے۔

اس سے پہلے جس وقت صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر جارحیت شروع کی تھی عین اسی وقت عبرانی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ کی ویب سائٹ کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر دستیاب نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان: دشت برچی میں دھماکہ، سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں ظلم و ستم نے اسرائیلی اخبار کی نامور صحافی کو بھی رلا دیا۔

اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر نامور اسرائیلی صحافی اور مصنفہ امیرا حیس رو پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، میں پوچھتی ہوں کہ دنیا کیوں خاموش ہے۔؟

معروف برطانوی تاریخ دان ڈال رمپل نے نامور صحافی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم اسرائیلی ہیرو قرار دیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا۔ غزہ میں ہر روز 134 بچے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، 32 روز میں 4 ہزار 237 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button