دنیا

حسن نصر اللہ کے ذہین میں کیا چل رہا ہے، کوئی نہیں جانتا، عبرانی میڈیا حیران

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے مؤقف کے بارے میں صیہونیوں کی مسلسل الجھنوں اور بے چینیوں کے درمیان عبرانی میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ سید نصر اللہ کے ذہین میں کیا چل رہا ہے کوئی نہیں جانتا۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل بہت ذہین شخص ہیں اور انہوں نے اسرائیلیوں کے حیران ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔

صیہونی حلقے لبنان اور فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ذہین اور مبہم مؤقف سے پریشان ہیں۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک ک کہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ بہت ہوشیار اور سمجھدار انسان ہیں اور وہ کوئی بھی اقدام کر کے اسرائیل کو حیران کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کیوں نہیں کر رہا، اہم وجہ سامنے آ گئی

ایہود باراک کا کہنا ہے کہ سید نصراللہ ایک ذہین شخص ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ وہ ہمیں پرسکون کرکے کوئی حیران کن اقدام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور غزہ کے ساتھ بیک وقت دو محاذوں پر لڑنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔

غاصب حکومت کے سابق فوجی کمانڈر موشی شلونسکی کا کہنا تھا کہ اسرائیل، نصراللہ کی تقریر کے دباؤ میں تھا اور ان کی تقریر سے قبل ہیجانی کیفیت ہر جگہ محسوس کی گئی۔

دوسری طرف روزنامہ معاریو نے بھی خبر دی ہے کہ اسرائیلی افسران نے اعتراف کیا کہ حماس کی فورسز کی مہارت اور جنگی طاقت ان کے تصور سے کہیں زیادہ مستحکم ہے۔

مذکورہ اخبار نے فوجی افسران کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی گروہوں کے مزاحمت کار شکست سے بہت دور ہیں اور انہوں نے خود کو زمینی جنگ کے لیے اچھی طرح تیار کر لیا ہے۔

اخبار نے مزید لکھا کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ میں فوج کے زمینی حملے کے دائرہ کار میں توسیع کے ساتھ ہی فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت بھی خطرناک حد تک شدت آجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button