اہم ترین خبریںپاکستان

نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرول، گیس وبجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے، علی حسین نقوی

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ گراں فروش مافیا کے خلاف کاروائی کرے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں، نگراں حکومت پیٹرول میں کمی اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہے، متوسط طبقہ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے، موجودہ پیٹرول کی قیمتوں کا ریلیف عوام کو نہیں مل سکا، عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو بھی کم کیا جائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ گراں فروش مافیا کے خلاف کاروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کرہ ارض پربہت جلد اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا، آئی ایس او طالبات کراچی

انہوں نے کہا کہ ملک کو سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہوں نے مافیا کی شکل میں ہر کاروبار میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، عام اشیائے خوردونوش، سبزی اور پھلوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی من پسند داموں فروخت انتظامی معاملات سے حکومت کی عدم دلچسپی کا بین ثبوت ہے، روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرول، گیس وبجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button